ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا کے غریب مریضوں کے لئے خوشخبری۔ ضلع اسپتال کاروار (کیمس) میں مفت سی ٹی اسکیان کی سہولت !

ضلع شمالی کینرا کے غریب مریضوں کے لئے خوشخبری۔ ضلع اسپتال کاروار (کیمس) میں مفت سی ٹی اسکیان کی سہولت !

Sun, 23 Sep 2018 13:36:14    S.O. News Service

کاروار23؍ستمبر(ایس او نیوز) کاروار کے ضلعی سرکاری اسپتال (کیمپے گوڈا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسKIMS)میں اب غریب مریضوں کومفت سی ٹی اسکیان کروانے کی سہولت حاصل رہے گی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 6کروڑ روپے لاگت کی انتہائی جدید مشین پونے کے کرشنا ڈائگنوسٹک کمپنی کی طرف سے سپلائی کی گئی ہے جسے جوڑنے کا کام جاری ہے۔ کل یعنی 24ستمبر کو شام 4بجے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں اس یونٹ کا افتتاح ہوگا جس میں رکن اسمبلی روپالی نائک پروگرام کی صدارت کریں گی۔ضلع کے دیگر عوامی نمائندے معزز مہمان کی حیثیت سے شریک رہیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ افتتاح کے ایک دو دن بعد سے ہی یہاں اسکیاننگ شروع کی جائے گی۔اس سے پہلے ضلع کے عوام کو سی ٹی اسکیاننگ کے لئے منگلورو اور گوا کی طرف رخ کرنا پڑتا تھا اور اس کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی ہوتی تھی۔  مگراب ریاستی سرکار کی طرف سے ضلع شمالی کینرا کے غریب عوام کے لئے یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے۔


Share: